Share |
  • کراچی، مزید ڈیڑھ کروڑ کا سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا


    کراچی ۔۔۔۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن کراچی نے سندھ کے متاثرین سیلاب کے لئے مزید ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا سامان متاثرہ علاقوں میں بھجوا دیا۔ بھجوائے جانے والے سامان میں راشن پیک، خیمے، ترپالیں، ادویات، و دیگر غذائی اجناس شامل ہیں۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن کراچی اب تک ساڑھے سات کروڑ سے زائد مالیت کا امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھجوا چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فاونڈیشن کراچی کی جانب سے رواں ہفتے مزید ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا امدادی سامان بدین بھجوایا گیا۔ جس میں 64 لاکھ مالیت کے 160 خیمے، 3لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی 300 ترپالیں، 11 سوخاندانوں کے لئے 27 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے راشن پیک، 15 لاکھ 75 ہزار روپے کے 21 ٹن چاول، 26 لاکھ40 ہزار روپے کا 16 ٹن گھی، 9لاکھ روپے مالیت کے 400 کاٹن ادویات، ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی 200 چٹائیاں، ایک لاکھ 80 ہزار کی 200 مچھر دانیاں اور ایک لاکھ روپے 70 ہزار کی 185 ہائی جینک کٹ بھجوائی گئیں۔ ہائی جینک کٹ میں بالٹی، لوٹا، ڈیٹول، پیور ساشے واٹر اور نہانے و کپڑے دھونے کے صابن شامل ہیں۔ جبکہ فیملی راشن پیک میں آٹا، چاول، گھی، چینی، دالیں، پاو ¿ڈر ملک، سرخ مرچیں، موم بتی، چائے کی پتی، نمک اور ماچس و غیرہ شامل ہیں۔ فلاح انسانیت فاو ¿نڈیشن کراچی کے مسﺅل شاہد محمود نے بتایا کہ الحمدللہ ہمارا امدادی کام دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ خیمہ بستیوں کے متاثرہ علاقوں میں بھی متاثرین کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے خشک راشن، ترپالیںو خیمہ اور ضروری سامان فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجروں کو اللہ نے مال کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کا جذبہ بھی دیا ہے۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن اللہ کی مدد اور مخیر حضرات کے تعاون سے متاثرین کی معمولات زندگی بحالی ہونے تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
    pak Gallery : www.see4ever.webs.com




0 comments:

Post a Comment

Comments me to prove.